گزشتہ صبح اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی و خود مختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملہ کر دیا۔ جوابی کارروائی میں تہران نے تل ابیب پر سینکڑوں میزائل داغ دئیے۔ اسرائیل کے خلاف یہ میزائل آپریشن 4 مرحلوں میں انجام دیا گیا۔ جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4 صیہونی ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے۔ جانی نقصان میں اضافے کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جاری بیان کے مطابق، میزائل حملوں میں 2 صیہونی لڑاکا طیارے F-35 بھی نشانہ بنے۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ اس دفعہ ایرانی حملے میں اسرائیل کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ یہانتک کہ بعض اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے تل ابیب میں 6 عمارتوں کے زمین بوس ہونے کی رپورٹس بھی دیں۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے گزشتہ صبح کی صیہونی جارحیت کو تہران کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ایران پر صیہونی رژیم کے دہشت گرد حملوں میں 78 افراد شہید اور 320 کے قریب زخمی ہیں۔