نئی دہلی : ہندوستان نے جمعہ کے دن کہا کہ اسے ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ پیشرفت پر سخت تشویش ہے۔ اس نے ابھرتی صورت ِ حال پر گہری نظر رکھی ہے۔
نئی دہلی نے دونوں ممالک سے کہا ہے کہ وہ مشتعل کرنے والے اقدامات سے بچیں۔ وزارت ِ خارجہ نے خطہ میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں سے کہا ہے کہ احتیاط برتیں‘ محفوظ رہیں اور مقامی حکام کے مشوروں پر عمل کریں۔
تہران میں ہندوستانی سفارت خانہ نے ایران میں مقیم ہندوستانیوں سے کہا ہے کہ وہ غیرضروری سفر نہ کریں۔ اسی دوران ایرانڈیا نے تہران پر اسرائیل کے حملہ کے بعد اپنی 16 طویل مسافتی پروازوں کا رخ موڑدیا۔