وٹکاف:ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت ہیں؛ ہم آگے بڑھ رہے ہیں
18
M.U.H
06/05/2025
نیویارک:ایران کے ساتھ بالواسظہ مذاکرات میں امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکاف نے مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے
مشرق وسطی کے امور میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اور ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں امریکا کے سینیئر مذاکرات کار اسٹیو وٹکاف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات مثبت ہیں اور ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ عمل صحیح راستے پر آگے بڑھے گا۔
مسٹر وٹکاف نے کہا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ممکنہ صورت میں یہ مسئلہ سفارتی طریقے سے حل ہونا چاہئے بنابریں ہم پوری کوشش کررہے ہیں۔
امریکا کے سینیئر مذاکرات کار نے کہا کہ امریکا کی کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کا چوتھا دور روا ں ہفتے کے آخر تک انجام پاجائے ۔
انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ اگر یہ نہ ہوسکا تو اس کا سبب صرف صدر امریکا کے دورہ مشرق وسطی ہوگا۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائي نے بتایا ہے کہ عمان کے وزیر خارجہ کی تجویز پر مذاکرات کا چوتھا دورموخر کیا گیا ہے اور اس کے لئے بعد کی تاریخ کا بعد ميں اعلان کیا جائے گا۔