مرٹس: ہم ایران امریکا کے تنازعے کے خاتمے کے لیے کوشش کر رہے ہیں
12
M.U.H
30/10/2026
تہران: فریڈرک مرٹس نے جنوبی کوریا کے اپنے دورے کے اختتام پر ایران پر امریکہ کے دوبارہ حملوں کے خدشات کے بارے میں قیاس آرائیوں کا ذکر کرتے ہوئے فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تنازعے کے خاتمے کے لیے ڈپلومیسی کے راستے پر آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا: میں صرف تنازعے میں شامل تمام فریقوں سے مطالبہ کر سکتا ہوں کہ یہ تنازعہ فوجی راستے سے حل نہیں ہو سکتا۔
جرمنی کے چانسلر نے مزید کہا: ہم مختلف راستوں سے ہم آہنگی اور اپنی سفارتی کوششوں کو مضبوط کر رہے ہیں تاکہ یہ تنازعہ جلد از جلد ختم ہو سکے۔
مرٹس نے تنازعات کے یورپ پر معاشی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس تنازعے کے جلد از جلد خاتمے میں جرمنی کے اہم معاشی مفادات ہیں اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے اب تک یورپ پر ایک سو بلین یورو سے زیادہ کا بوجھ ڈالا ہے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتوں کے دوران، امریکی کانگریس کے انتخابات کے بعد، جو اگلے منگل کو منعقد ہونے والے ہیں، ایران پر امریکا اور صیہونی حکومت کے نئے حملوں کے امکان کے بارے میں قیاس آرائیاں کی گئیں، تاہم امریکی میڈیا نے حال ہی میں ٹرمپ حکومت اور خطے کے ثالثوں کی جانب سے ایران کے ساتھ تنازعے میں سفارتی حل تک پہنچنے کی نئی کوششوں کی خبر دی ہے۔