-
صیہونی حکومت کے جنوبی لبنان پر حملے، کئ علاقوں پر گولہ باری ، دھماکے
- تازہ ترین خبریں
- گھر
صیہونی حکومت کے جنوبی لبنان پر حملے، کئ علاقوں پر گولہ باری ، دھماکے
13
M.U.H
30/10/2026
تہران: لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صہیونی فوج نے جمعہ کی صبح سے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر حملے جاری رکھے ہیں۔
صیہونی فوج نے آج دوپہر جنوبی لبنان میں بنت جبیل کے الطی ی قصبے میں ایک دھماکہ کیا ہے۔
اس کارروائی کے ساتھ ہی، صیہونی فوج کے توپ خانے نے تولین قصبے کے پاس وادی الحجیر پر 155 ملی میٹر کے گولے برسائے۔
صیہونی فوج نے العرقوب کے کفرشوبا قصبے کے مضافات اور بنت جبیل کے حداثا قصبے کے نواحی علاقوں نیز صور کے وادی زبقین نامی علاقے پر بھی گولہ باری کی ہے ۔
میفدون اور زوطر الشرقیہ کے درمیان واقع علاقے کو بھی صیہونی فوج نے گولہ باری کا نشانہ بنایا۔
لبنانی ذرائع نے اب تک ان حملوں کے نتیجے میں ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ شائع نہیں کی ہے۔