سپاہ پاسداران کا دعویٰ: آبنائے ہرمز میں امریکی جدید ترین ڈرون آبدوز ریمس-600 پکڑ لی
31
M.U.H
27/09/2026
تہران :سپاہ پاسداران نے ایک اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ سپاہ نیوی کے جوانوں نے خدا کی نصرت سے، الیکٹرانک جنگ میں، ایک ہم آہنگ اور پیچیدہ آپریشن میں دہشت گرد امریکی فوج کی ایک جدید ترین ڈرون آبدوز پکڑلی ہے۔
سپاہ پاسداران نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ امریکا کی یہ جدید ترین ڈرون آبدوز، ریمس- 600(Remus-600) آبنائے ہرمز میں جاسوسی کررہی تھی لیکن سپاہ نیوی کی انٹیلیجنس برتری کے نتیجے میں، پکڑی گئی۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بطورمال غنیمت حاصل کی جانے والے یہ جدید ترین ڈرون آبدوز، سپاہ پاسداران کے ماہرین کو سونپی جاچکی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ، سپاہ نیوی ایک بار پھر اعلان کرتی ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور خطرناک نقل وحرکت نیز غیر قانونی راستوں کا انتخاب کرنے والوں سے فوری طور پر سختی سے نمٹا جائے گا۔