عراقچی: ہم نے مذاکرات کا راستہ کبھی بند نہیں کیا ہے
26
M.U.H
27/09/2026
نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک میں ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ اس سال جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب، ان کے انٹرویو، ملاقاتیں اور گفتگو بہت اہم رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے اپنی شرائط صراحت کے ساتھ بیان کیں اور ثالثین کے ذریعے امریکا تک پہنچائی ہیں۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ ان شرائط کے بارے میں امریکا کا ابتدائی ردعمل سامنے آگیا ہے لیکن ابھی تک ثالثین کے ذریعے ہمیں باضابطہ جواب نہیں ملا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریک صدر متضاد باتیں بہت کرتے ہیں۔ ہم ثالثین کے ذریعے باضابطہ جواب کا انتظار کررہے ہیں اس کے بعد اس سلسلے میں فیصلہ کریں گے۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ سیاسی اور سفارت کاری کے میدان میں بھی ہمارے موقف کو برتری حاصل ہے۔ ہم نے سفارت کاری اورمذاکرات کا راستہ بند نہیں کیا لیکن اپنے حقوق سے پیچھے بھی نہیں ہٹے۔ جب بھی دشمنوں نے راستہ بدلا، ہم ان کے سامنے استحکام کے ساتھ ڈٹ گئے۔