جنوبی لبنان میں صیہونی بربریت جاری، 3 روز میں 27 افراد شہید، 69 زخمی
6
M.U.H
08/09/2026
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں تین روز کے دوران 27 شہید اور 69 زخمی ہوگئے۔ لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین، بچے اور طبی امدادی کارکن شامل ہیں، نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہونے لگی۔ اسرائیلی فوج نے علی الطاہر کی پہاڑیوں اور ملحقہ علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کر دیا، لبنانی حکام نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کی، عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔