ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
6
M.U.H
08/09/2026
ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوج کے مطابق امریکی ڈرون کو جنوب مشرقی ایران میں جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز نے امریکی ڈرون کا سراغ لگانے کے بعد اسے نشانہ بنایا۔ ایرانی حکام کی جانب سے ڈرون پر حملہ کرکے اسے تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔