ایران پر فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گر جائیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
7
M.U.H
08/09/2026
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فتح کے بعد تیل کی قیمتوں میں بہت تیزی سے کمی آئے گی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ میں کامیابی کے بعد پیٹرول کی قیمت 3 ڈالرز فی گیلن تک پہنچ جائے گی اور بعد ازاں 2 ڈالرز فی گیلن سے بھی کم ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں یہ کمی تیزی سے آئے گی۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 34 سینٹ یعنی 0.35 فیصد اضافے سے 97.34 ڈالرز فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 1.15 ڈالر یعنی 1.26 فیصد اضافے سے 92.63 ڈالرز فی بیرل پر پہنچ گئی۔