آبنائے ہرمز کی بحالی امریکہ کی ایم او یو میں واپسی سے مشروط ہے: ایرانی وزیر خارجہ
59
M.U.H
08/09/2026
تہران: اپنے جاپانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں عارضی ٹریفک کے راستے کے تعین کی غرض سے تہران اور مسقط کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال مکمل بحال کرنے کے لیے امریکہ کو اسلام آباد ایم یو میں واپس اور اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے اسلام ایم او یو کی خلاف ورزی کو خطے کی موجودہ کشیدگی اصل وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا آسان حل یہ ہے کہ امریکہ اس سمجھوتے پر واپس آئے اور اپنے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کرے۔ جااپانی وزیر خارجہ توشی متسو موتیگی نے خطے کی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آبنائے ہرمز جہاز رانی کی سلامتی یقینی بنانے کی غرض سے خطے اور دیگر دلچسپی رکھنے والے ممالک کے درمیان مشاورت اور ہم آہنگی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔