حزب اللہ: سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کے جال میں نہیں پھنسنا چاہیے
3
M.U.H
31/07/2026
تہران: حزب اللہ تحریک نے اس بیان میں عراق پر امریکہ و سعودی عرب کی حالیہ جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک عرب ملک کی شرکت کے ساتھ ایک عراقی سرکاری ادارے پر کھلا اور خطرناک حملہ ہے، جو پورے خطے کے لیے انتہائی خطرناک نتائج کا سبب سکتا ہے اور اس سے صرف امریکہ اور صیونیی حکومت کے مفادات کی ہی تکمیل ہوتی ہے جو خطے میں استحکام کو نقصان پہنچانا، امت اسلامیہ میں تفرقہ ڈالنا اور اسے تناؤ، اختلافات اور جھڑپوں کے دلدل میں پھنسانے کا منصوبہ رکھتے ہيں۔
حزب اللہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہمسائیگی کے تقاضوں اور عراق اور سعودی عرب اور ان کی عوام کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات کے پیش نظر، سعودی عرب کو چاہیے تھا کہ وہ اس کشیدگی اور بحران کے حل کے لیے عراقی حکومت کے ساتھ مذاکرات اور سفارتی چینل کے ذریعے اقدام کرتا اور امریکی-صیہونی دشمن کی پالیسیوں کے جال میں نہ پھنستا اور ان کے منصوبوں کے دلدل میں داخل ہونے سے گریز کرتا، جن کا مقصد خطے میں استحکام کو نقصان پہنچانے اور عوام کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا: عراقی عوام کا خون بہا کر امریکہ نے ایک بار پھر عراق اور اس کے عوام کے خلاف اپنے مخاصمانہ اہداف و ارادوں کو بے نقاب کر دیا اور ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ امریکہ اب بھی عراق کے وسائل اور دولت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔