آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکروں کے خلاف کارروائی
2
M.U.H
31/07/2026
تہران :سپاہ پاسداران کے مرکز اطلاع رسانی نے آج جمعہ کو آبنائے ہرمز کی صورتحال کے بارے میں ایک اعلامیہ جاری کیا جس کا متن مندرجہ ذیل ہے:
دو آئل ٹینکروں نے اس خیال خام کے تحت کہ بچوں کی قاتل امریکی فوج کی حمایت سے اس راستے سے آبنائے ہرمز سے گزرسکتے ہیں جس کا اعلان ایران نے نہیں کیا ہے، ہماری وارننگ پر کوئی توجہ نہیں دی اورغیر قانونی نیز غیر محفوظ راستے پر آگے بڑھنے کی کوشش کی ، لیکن نشانہ بنے اور آگے نہ بڑھ سکے ۔
غیر قانونی راستے پر دو آئل ٹینکروں کے نشانہ بننے کے بعد، چار دیگر آئل ٹینکروں نے بہت تیزی کے ساتھ واپسی کا راستہ اختیار کیا۔
گزشتہ رات ہم نے سینٹکام کے جھوٹے بیان کے بعد جہازرانی اور انشورنس کی سبھی کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ سینٹکام کے اعلامیہ پر توجہ نہ دیں اور اس سلسلے میں ان لوگوں سے پوچھ لیں جو امریکی دھوکے میں آکر حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔
سپاہ نیوی ایک با ر پھر خبردار کرتی ہے کہ علاقے میں بچوں کی قاتل امریکی فوج کی مداخلت اور آبنائے ہرمز میں جہازوں کے لئے اس کے احکامات کا فوری جواب دیا جائے گا۔