سینٹ کام نے ایران کے امریکی طیارے تباہ کرنے کے دعوے مسترد کر دیئے
6
M.U.H
31/07/2026
سینٹ کام نے ایران کے تمام دعوے مسترد کر دیئے۔ سینٹ کام نے کہا ہے کہ ایرانی حملوں میں کوئی امریکی طیارہ تباہ نہیں ہوا، تمام ایرانی میزائل اور ڈرونز ناکام بنائے گئے، ایرانی میزائل اپنے اہداف تک نہ پہنچ سکے۔ سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی توڑنے کا ایرانی دعویٰ بھی غلط قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ ایران نے اردن میں 3 ایف-35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، امریکی فوج نے ایرانی دعوؤں کی باضابطہ تردید کر دی۔