چین نے ایران کو فضائی دفاعی میزائل بھیجنے کی خبر مسترد کر دی
4
M.U.H
30/07/2026
چین نے ایران کو فضائی دفاعی میزائل فراہم کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی خبر ایجنسی سے منسوب اس رپورٹ کو غلط اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین ایسی اطلاعات کی تردید کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ امن، استحکام اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے کام کرتا ہے اور کشیدگی میں اضافے کے بجائے سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔