اسرائیل کا حزب اللہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
5
M.U.H
30/07/2026
اسرائیل نے حزب اللہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم نے دھماکا خیز ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوج کی ایک انجینئرنگ گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں انجینئرنگ گاڑی پر ڈرون حملے کی کوشش کی گئی، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، جبکہ خبر کے مطابق اس واقعے پر حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔