اردن میں تعینات تین F-35 طیارے مکمل طور پر تباہ، تین کو شدید نقصان پہنچا: سپاہ پاسداران کا اعلامیہ
5
M.U.H
30/07/2026
تہران : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گيا ہے جزیرہ قشم پر امریکی دشمن کے مجرمانہ حملوں کے جواب میں آج صبح اردن میں قائم امریکی فوجی اڈے الازرق میں،ایف-35 لڑاکا طیاروں کے ریمپ اور مینٹیننس شیڈز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گيا۔
اس حملے میں امریکی دشمن کے کم سے کم تین جدید ترین، ایف-35 لڑاکا طیارے مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ تین دیگر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں دشمن کے متعدد افسران اور تکنیکی عملے کے اہلکار بھی مارے گئے۔
بیان میں اردن کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ آپ کے مخلصانہ تعاون اور خاص طور سے اردنی دانشوروں کے دو ٹوک موقف نے دشمن کے لیے عرصہ حیات تنگ اور اسے مایوس کردیا ہے۔
بیان کے مطابق غاصب امریکیوں کو اسلامی ممالک سے بے دخل کیے جانے تک ہماری اور آپ کی یہ جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ ہمارے خطے میں طفل کش امریکی فوج کے لیے کوئی جگہ نہیں جو آدھی رات کو بےگناہ خاندانوں کو موت کی نیند سلادیتی ہے۔