ایران کے رہائشی علاقوں پر امریکی جارحیت؛ ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید
5
M.U.H
30/07/2026
تہران: ہرمزگان کے ڈپٹی گورنر نے بتایا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جارح امریکی فوج نے جزیرہ قشم سمیت صوبے متعدد علاقوں پر حملے کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قشم شہر کے چاہ تنگو محلے میں ایک رہائشی مکان پر امریکہ کے وحشیانہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شہید جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
صوبے کے ڈپٹی گورنر نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں ماں، پاب اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ اس خاندان کے دو دیگر بچے بھی زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ارنا کے مطابق جرائم پیشہ امریکی فوج نے آج صبح خوزستان، ہرمزگان، بوشہر، فارس اور زنجان کے بعض علاقوں پر یہ حملے ایسے وقت کیے ہیں جب پاکستان اور قطر کی ثالثی اور مشاورت کے بعد فریقین نے حملے روکنے پر اتفاق کیا تھا۔