شہید رہبر انقلاب کے بڑے بیٹے نے مشہد مقدس میں آپ کی نماز جنازہ پڑھائی
8
M.U.H
09/07/2026
مشہد مقدس :فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ الصلوات والسلام کے روضہ مبارک میں شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای رحمت اللہ علیہ کی نماز جنازہ آپ کے بڑے بیٹے حجت الاسلام والمسلمین سید مصطفی حسینی خامنہ ای نے پڑھائی ۔
مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی نماز جنازہ میں، بارگاہ رضوی اور روضہ اقدس کے اطراف کی سڑکوں پر دسیوں لاکھ عاشقان ولایت نے شرکت کی۔
روضہ امام علی رضا علیہ الصلوات والسلام کے صحن پیامبر اعظم میں شہید رہبر انقلاب کی نماز جنازہ کی پہلی صف کی تصاویر میں شہید رہبر انقلاب کے دوسرے بیٹوں اور آپ کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائگانی کو دیکھا جاسکتا ہے۔
مشہد مقدس، بارگاہ رضوی میں شہید رہبر انقلاب کی نماز جنازہ میں دسیوں لاکھ ایرانی عوام اور ہزاروں غیر ملکی مہمانوں اور زائرین کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ، امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے پوتےسید حسن خمینی اور دیگر اہم شخصیات نیز اعلی حکام نے شرکت کی۔