پاسداران انقلاب اسلامی نے آبنائے ہرمز کے بارے میں اہم بیان جاری کر دیا
6
M.U.H
09/07/2026
تہران:سپاہ نیوی نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے : سلام ہو اس با بصیرت و غیرتمند امت پر جس نے ایران اور عراق میں اپنے قائد شہید کی دسیوں لاکھ افراد پر مشتمل حیرتانگیز تشییع جنازہ کے ذریعے یہ ثابت کر دیا کہ یہ وقت، بڑی طاقتوں کی غنڈہ گردی کے خاتمہ کا ہے اور یہ صدی، اقوام کے ارادوں کی بالادستی کی صدی ہے اور سلام ہو اسلام کے بہادر مجاہدوں پر جنہوں نے بچوں کی قاتل امریکی فوج کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر یہ ثابت کر دیا کہ جنگ کا فیصلہ زیادہ ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمانی طاقت سے ہوتا ہے۔
اس بیان کے ایک حصے میں کہا گیا ہے: وہ مجاہدین جنہوں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آبنائے ہرمز پر اپنے کنٹرول کو مستحکم کیا اور اس کی سلامتی کو یقینی بنایا اور اس آبی گزر گاہ کو دھیرے دھیرے کھولنے کے ساتھ ہی وہاں سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد ، جنگ سے پہلے گزرنے والے جہازوں کی پچاس فیصد تعداد تک پہنچا دیا اوران جہازوں کے لئے اس تعداد کر بڑھا رہے ہیں جو ایران کے معین کردہ راستے سے گزر رہے ہيں ۔
سپاہ نیوی نے اپنے پیغام میں زور دیا ہے کہ ہم ایک بار پھر اعلان کرتے ہیں کہ غیر ملکیوں کا اس سرزمین اور آبنائے ہرمز میں کوئی رول نہیں ہے۔ امریکی دہشت گرد فوج کی مہمجوئی اور آمدورفت کے راستے کے تعین میں مداخلت کا نہ صرف یہ کہ ہم منہ توڑ جواب دیں گے بلکہ اس سے آبنائے ہرمز کے بتدریج دوبارہ کھلنے کے عمل میں بھی شدید خلل پیدا ہوگا اور آبنائے ہرمز سے استفادہ کرنے والے ممالک کے مفادات کو شدید خطرات لاحق ہو جائيں گے ۔