مشہد میں شہید رہبر انقلاب اسلامی کی تشییع جنازہ میں دسیوں لاکھ کی شرکت
6
M.U.H
09/07/2026
مشہد:مشہد مقدس میں شہید رہبر انقلاب کی تشییع جنازہ کے جلوس میں عوام کا بھاری ہجوم، مقدس پیکروں کو لے جانے والی گاڑی کو گھیرے ہوئے ہے اور " امریکہ مردہ باد " " اسرائیل مردہ باد" اور " ولایت فقیه کا دشمن مردہ باد " کے نعروں سے فضا گونج رہی ہے۔
اسی کے ساتھ "یا لثارات الحسین" لکھے ہوئے انتقام کے سرخ پرچم، اور جمہوریہ اسلامی کے قومی پرچم سڑکوں پر لہرا رہے ہیں۔
مشہد اور ملک بھر سے کرد، ترک، فارس، عرب اور لر قوموں کے لاکھوں افراد آنسو بہا رہے ہیں، نعرے لگا رہے ہیں اور پیکروں کے ہمراہ ہیں۔ دنیا اس بےمثال عظمت کا نظارہ کر رہی ہے۔
امام رضا روڈ انسانوں سے لبریز ہے اور لوگ اس سڑک کی متوازی سڑکوں پر حرم مطہر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
حرم مطہر رضوی میں میڈیا کے دفتر کے سربراہ کے مطابق، رہبر شہید اور ان کے اہل خانہ کے پاکیزہ پیکروں کو تشییع اور نماز جنازہ کے بعد، حرم امام رضا علیہ السلام کے ایک رواق میں منتقل کیا جائے گا۔