ایران نے امریکی فوجی اڈے اور اس کی بحریہ کے پانچویں بیڑے کو نشانہ بنایا
11
M.U.H
06/06/2026
تہران:پاسداران انقلاب اسلامی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے خبر دی ہے کہ کویت میں واقع دو امریکی ایئر بیس "علی السالم" اور بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کی باقی ماندہ اہم تنصیبات کو امریکی فوج کے جارحانہ اقدام کے جواب میں نشانہ بنایا گیا ہے ۔
آج صبح 1:30 منٹ پر ، امریکی جارح افواج کے اکسانے اور رہنمائی میں، چار خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکر بغیر کسی اجازت کے اور سپاہ نیوی کے باربار کے انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے، آبنائے ہرمز سے غیر قانونی طور پر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کئی بار انتباہ کے بعد، ایک ٹینکر کو نشانہ بنا کر روک دیا گیا اور دیگر خلاف ورزی کرنے والے بحری جہاز واپس لوٹ گئے۔
اس واقعے کے بعد صبح 2:30 بجے، امریکی ڈرون طیاروں نے قشم میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور اور سیریک میں ایک ٹاور کو نشانہ بنایا۔ امریکی فوج کی اس جارحیت کے جواب میں فوری طور پر کویت میں واقع دو امریکی فضائی اڈوں "علی السالم" اور بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کی باقی ماندہ اہم تنصیبات کو سپاہ کی فضائیہ کے بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ہم جارح اور قاتل دشمن کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر ان خباثتوں کو دہرایا گیا تو محدود جواب پر اکتفا نہیں کیا جائے گا۔ تیل اور گیس کی برآمدات کے لیے آبنائے ہرمز کی مکمل بندش کے نتائج کے ذمہ دار دشمن ہوں گے۔