تہران :جنوبی غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے تازہ حملے میں ایک فلسطینی بچی شہید اور سولہ افراد زخمی ہوگئے
غاصب صیہونی حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق غزہ کے ناصر اسپتال کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے مغرب میں واقع، جنگ زدہ فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر صیہونی حکومت کی تازہ بمباری میں ایک شہید بچی کا جنازہ اور سولہ زخمی اسپتال لائے گئے ہیں۔