اسرائیلی حکومت کے ساتھ ملی بھگت ناقابل معافی ہے: ایرانی وزیر خارجہ
32
M.U.H
15/05/2026
تہران: وزیر خارجہ نے ایران کی عظیم قوم کے ساتھ دشمنی کو حماقت اور صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون اور ملی بھگت کو ناقابل معافی قرار دیا۔
سید عباس عراقچی نے بدھ 13 مئی 2026 کی شب سوشل نیٹ ورکا ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ نیتن یاہو نے کھلے بندھوں اس بات کا اعتراف کرلیا جو ایران کے سلامتی کے ادارے پہلے ہی اپنی قیادت کو منتقل کرچکے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی عظیم قوم کے ساتھ دشمنی ایک احمقانہ جوا ہے۔ اور اس حوالے سے اسرائیل کے ساتھ تعاون اور ملی بھگت ناقابل معافی ہے۔
عراقچی نے مزید کہا کہ جو لوگ تقسیم پیدا کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ میں کردار ادا کرتے ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔