امریکا و اسرائیل کی جنگ فقط خطے تک محدود نہیں، عالمی تجارت اور منڈیاں بھی متاثر: روسی وزیرخارجہ
7
M.U.H
24/03/2026
روسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں صرف مشرق وسطی ہی نہیں بلکہ عالمی تجارت اور توانائی کی منڈیوں کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہیں۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں خطے سے بڑھ کر عالمی سطح پر اثرات مرتب کر رہی ہیں اور یہ عالمی تجارت اور توانائی کی منڈیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
اس سے قبل روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے رودینکو نے بھی کہا تھا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ کے خاتمے کے ساتھ ہی مستحکم ہو جائے گی۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روس اس بحران کے مکمل حل کا خواہاں ہے اور سب سے پہلے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے خاتمے کو ضروری سمجھتا ہے۔
رودینکو نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں موجودہ صورتحال دراصل ان کارروائیوں کا براہ راست نتیجہ ہے، جنہیں انہوں نے غیر قانونی قرار دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ اہم آبی گزرگاہ اس وقت براہ راست جنگی حالات سے متاثر ہے اور جیسے ہی جنگ ختم ہوگی، آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی معمول پر آ جائے گی۔