حزب اللہ کا حیفا بندرگاہ پر تابڑ توڑ میزائل حملہ، خطرے کے سائرن بج اٹھے
8
M.U.H
24/03/2026
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حیفا بندرگاہ اور اس کی خلیج کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔
اسرائیل کے داخلی محاذ کی کمان نے بتایا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی جانب سے حیفا بندرگاہ اور اس کی خلیج کی طرف میزائل داغے گئے، جس کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔
اسرائیلی میڈیا ذرائع نے بھی خلیج حیفا کی جانب بڑے پیمانے پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔
صہیونی اخبار یدیعوت آحارانوت کے مطابق اس حملے میں تقریباً 20 میزائل حیفا کی سمت فائر کیے گئے۔
اسرائیلی داخلی محاذ کی کمان نے مزید بتایا کہ الجلیل کے مغربی علاقوں اور نہاریا میں بھی خطرے کے سائرن سنائی دیے گئے۔