ایران نے جنگ روکنے کے لئےامریکا اور اسرائیل کو 6 اسٹریٹجک شرائط پیش کر دیں
7
M.U.H
24/03/2026
ایران نے جنگ روکنے کیلئے امریکا اور اسرائیل کو 6 اسٹریٹجک شرائط پیش کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک اہلکار نے نام ظاہر کیے بغیر ایرانی میڈیا کو بتایا کہ علاقائی پارٹیوں اور ثالثوں نے ایران کو جنگ روکنے کی تجاویز پیش کی ہیں۔ اہلکار نے نئے قانونی اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت چھ شرائط بتائیں، جن میں سے پہلی شرط جنگ دوبارہ نہ شروع ہونے کی یقین دہانی ہے۔ دوسری خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بند کرنا، تیسری جارح کو پیچھے دھکیلنا اور ایران کو جنگ میں ہونیوالے نقصان کے ہرجانے کی ادائیگی ہے۔ چوتھی شرط تمام علاقائی فرنٹس پر جنگ کو ختم کیا جانا، پانچویں آبنائے ہرمز کیلیے نئے قانونی رجیم پر عملدرآمد اور چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا آپریٹیوز کیخلاف قانونی کارروائی اور انہیں ملک بدر کرنا ہے۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ شرائط کن ثالثوں کے ذریعے امریکا اور اسرائیل کو پیش کی گئی ہیں۔