ڈاکٹر علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ، ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، 100 سے زائد مقامات نشانہ
31
M.U.H
18/03/2026
ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں تل ابیب میں متعددگاڑیاں تباہ جبکہ متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں واضح کیا کہ "یا ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام" کے کوڈ کے ساتھ آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت اسرائیل کے خلاف حملوں کی 61 ویں لہر کا آغاز کیا گیا جس کے تحت 100 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر خرمشہر 4، قدر، عماد اور خیبرشکن میزائل داغے اور 100 سے زائد فوجی اور سکیورٹی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ادھر ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق علی لاریجانی کی شہادت کے جواب میں ایران نے تل ابیب کو کلسٹر وار ہیڈز والے میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس بجلی کی تیز اور شدید کارروائی میں، خرمشہر 4 اور قدر میزائلوں نے صیہونی حکومت کے کثیرالجہتی اور انتہائی جدید دفاعی نظام کے خاتمے کے پیش نظر، مقبوضہ علاقوں کے قلب میں بغیر کسی مداخلت کے 100 سے زائد فوجی اور سیکورٹی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ فیلڈ انفارمیشن کے مطابق، آئی آر جی سی کے اس آسمانی حملے کے بعد، تل ابیب کے کچھ حصوں میں بجلی منقطع ہوگئی ہے، جس سے مقامی فورسز کے لیے صورتحال پر قابو پانا اور ریلیف فراہم کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ اس حملے میں صیہونی حکومت کے ابتدائی جانی نقصانات کا تخمینہ 230 سے زائد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا ہے۔