سپاہ پاسدارن انقلاب نے بسیج فورس کے کمانڈر سردار غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کردی
30
M.U.H
18/03/2026
سپاہ پاسدارن انقلاب نے پیرا ملٹری فورس بسیج کے کمانڈر سردار غلام رضا سلیمانی کی شہادت کی تصدیق کردی۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاسدارانِ انقلاب کی پیرا ملٹری فورس بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ملٹری انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر فضائیہ نے گزشتہ روز تہران کے وسط میں کارروائی کی جس میں غلام رضا سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا۔ غلام رضا سلیمانی گزشتہ 6 برس سے بسیج فورس کے کمانڈر تھے۔