ایرانی سفارت خانے پہنچے وکرم مسری، بھارت نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر کیا تعزیت کا اظہار
25
M.U.H
05/03/2026
نئی دہلی: بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے نئی دہلی میں واقع ایران ایمبیسی کا دورہ کرکے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہندوستان میں ایران کے سفیر محمد فتالہی سے ملاقات کر کے بھارتی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت پیش کی۔ ایرانی سفارت خانے نے ایک روز قبل اعلان کیا تھا کہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد سفارت خانے میں تعزیتی کتاب رکھی جائے گی جہاں لوگ آکر اپنی ہمدردی کا اظہار کر سکیں گے۔ وکرم مصری نے سفارت خانے پہنچ کر اس تعزیتی رجسٹر میں دستخط کیے اور بھارت کی جانب سے اظہار افسوس درج کیا۔ سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہری، سفارت کار اور دیگر افراد 5 مارچ، 6 مارچ اور 9 مارچ کو آ کر تعزیتی کتاب میں اپنے پیغامات درج کر سکتے ہیں۔