امریکہ کو کوئی پیغام ارسال نہیں کیا:ایرانی نائب وزیرخارجہ
24
M.U.H
05/03/2026
ایرانی نائب وزیرخارجہ نے امریکہ کے ساتھ رابطوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکہ کو کوئی پیغام نہیں بھیجا۔
ایرانی نائب وزیرخارجہ تخت روانچی نے کہا ہے کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ہم اپنے دفاع میں لڑ رہے ہیں۔ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اپنے عوام کا تحفظ کرسکیں۔ یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے اور ہمیں اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کا خیال تھا کہ وہ چند ہی دنوں میں اس جنگ کو ختم کر دے گا، لیکن وہ سخت غلطی پر تھے۔ ہم اپنے عوام کی حفاظت کر رہے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیلی حکومت نے اسکول کے بچوں تک کو نشانہ بنایا ہے۔
تخت روانچی نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے امدادی عملے اور اسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا ہے، اس لیے جو کچھ ہم کر رہے ہیں وہ صرف جائز اور قانونی دفاع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امریکہ کی طرف سے کوئی پیغام موصول نہیں ہوا اور نہ ہی ہم نے امریکہ کو کوئی پیغام بھیجا ہے، کیونکہ اس وقت ہماری پوری توجہ صرف اپنے دفاع پر مرکوز ہے۔ لہٰذا نہ ہم نے کوئی پیغام بھیجا ہے اور نہ ہی امریکہ یا کسی اور فریق کی جانب سے کوئی پیغام موصول ہوا ہے۔