جنگ میں شمولیت سے برطانیہ کا انکار، ٹرمپ نے کیا مایوسی کا اظہار
11
M.U.H
03/03/2026
واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز برطانوی اخبار دی سن کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے خلاف حملوں میں امریکہ کا ساتھ نہ دینے پر برطانیہ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کا یہ فیصلہ ملک میں مسلم ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے کیا گیا۔ امریکی صدر نے دی سن سے گفتگو میں کہا کہ کیئر اسٹارمر ایران پر امریکی حملوں کی حمایت نہ کر کے مسلم ووٹرز کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔