غزہ کو غیرمسلح کرنے کا مقصد فلسطینیوں کی نابودی اور نسل کشی کو آسان بنانا ہے: حماس
23
M.U.H
08/02/2026
حماس تحریک کے مرکزی رہنما خالد مشعل نے کہا کہ تخفیف اسلحہ کے بارے میں بات کرنا ہماری قوم کو ایک ایسا شکار بنانے کی کوشش ہے جو اسرائیل کے ہاتھوں اس کی تباہی اور نسل کشی کو آسان بنا دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت افراتفری اور دہشت پھیلانے کے لیے فلسطینیوں سے ہتھیار چھین کر ملیشیاؤں کو دینا چاہتی ہے۔
خالد مشعل نےمزید کہاکہ ہم امریکی اور یورپی حکومتوں نیز بین الاقوامی فورسیز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ فلسطین کے نقطہ نظر کی بنیاد پر بات چیت کریں نہ کہ اسرائیل کے نقطہ نظر سے۔ ہم چاہتے ہيں کہ غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لئے ایک متحدہ نقطہ نظر پایا جائے اور تمام امداد کو خطے میں داخل ہونے اور اس میں استحکام لانے کی کوشش کی جائے۔