امریکہ وینزویلا کے ساتھ کشیدگی بڑھانے سے گریز کرے، چین
34
M.U.H
25/12/2025
چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی برادری کی آواز کو سنے اور وینزویلا کے خلاف کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والے اقدامات فوری طور پر بند کرے۔
تفصیلات کے مطابق، وینزویلا سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نمائندے نے کہا کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی برادری کی جائز اپیل کو سنے، فوری طور پر متعلقہ اقدامات روکے اور کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ واشنگٹن سے یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ خطے کے ممالک کی بحری سلامتی کو یقینی بنائے، بین الاقوامی قوانین کے تحت ان کے حقوق کا احترام کرے اور معمول کے مطابق قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں انجام دے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کو ایک غیر معمولی جھٹکے کی دھمکی دی تھی اور کراکس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ وہ تیل، زمین اور دیگر اثاثے واپس کرے جنہیں انہوں نے چوری شدہ امریکی اثاثے قرار دیا۔