یمنی میزائل حملہ: ہزاروں صہیونی پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوئے:یمنی فوج
15
M.U.H
02/08/2025
یمنی فوجی ترجمان کے مطابق بن گوریان ایئرپورٹ پر "فلسطین 2" میزائل سے حملہ، پروازیں معطل، غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک حملے جاری رہیں گے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی میزائل یونٹ نے مقبوضہ فلسطین میں واقع بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں صہیونی پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوگئے۔
یمنی چینل المسیرہ کے مطابق، جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ اس کارروائی میں "فلسطین 2" نامی ہائپر سونک بیلسٹک میزائل استعمال کیا گیا، جو کہ یمن کی میزائل طاقت کا ایک اہم مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد تل ابیب کے نواح میں موجود بن گوریان ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل ہوگئیں، جبکہ خوف و ہراس کے عالم میں کئی ہزار صہیونی شہری پناہ گاہوں کی طرف دوڑ پڑے۔
یحیی سریع نے مزید کہا کہ صنعاء اسرائیل کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ جب تک غزہ پر جارحیت بند نہیں کی جاتی اور محاصرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا، ہماری فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔