متحدہ عرب امارات سے صیہونی سفارتکار واپس، خطرہ ہے،صیہونی حکومت
14
M.U.H
01/08/2025
صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ شب اپنے تمام سفارتکاروں کو متحدہ عرب امارات سے واپس بلا لیا ہے-
ان افراد کی واپسی کی وجہ سیکیورٹی خدشات کو قرار دیا ہے۔
رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ انخلاء کی وجہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی شہریوں کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کا خوف ہےاس کے علاوہ بعض میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکومت نے خطے میں موجود اپنے تمام سفارت خانوں کو سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ جارح اسرائیلی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ممکنہ حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات اور خدشات کے پیش نظر دنیا کے مختلف حصوں میں اپنے متعدد سفارت خانے اور سفارتی مشنز کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ اقدام سفارتی عملے اور سہولیات کی حفاظت کے لیے وسیع حفاظتی اقدامات کا حصہ ہے۔