غزہ اور فلسطینی امنگوں کی حمایت میں یمنی عوام کا مارچ
9
M.U.H
01/08/2025
یمنی عوام نے غزہ اور فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے مارچ کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے آج " غزہ اور فلسطین کی حمایت نیز پر فریب اور خیانتکارانہ سمجھوتوں کی مخالفت " کے زیر عنوان ملک گیر مظاہرے کئے جن کے شرکا نے فلسطین کے استقامتی محاذ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے شروع ہونے کے بعد سے ہی یمنی عوام مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کے ساتھ یک جہتی کے اعلان کے لئے، تسلسل کے ساتھ مظاہرے کررہے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کے جواب میں یمن کی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مراکز پر اپنے میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
یمن کی مسلح افواج نے اعلان کررکھا ہے کہ جب تک غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے، صہیونی مراکز پر ان کے حملوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔