پیوٹن سے رابطے کے بعد ٹرمپ کا اظہار مایوسی، کریملن کا ردعمل آگیا
14
M.U.H
04/07/2025
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفونک رابطے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اظہار مایوسی پر کریملن نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ماسکو سے کریملن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تمام بیانات پر گہری نظر رکھتے ہیں، صدر پیوٹن نے توقع ظاہر کی تھی کہ یوکرین سے تیسرے دور کی بات چیت کیلئے تاریخ طے ہو جائے گی۔ کریملن کے مطابق روسی صدر سے گذشتہ روز یوکرین جنگ پر فون کال کے بعد امریکی صدر نے شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک کال تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، اس دوران صدر ٹرمپ نے صدر پیوٹن سے یوکرین تنازع روکنے کا مسئلہ دوبارہ اٹھایا۔