غزہ میں مستقل جنگ بندی ہماری ترجیح ہے:فیصل بن فرحان
25
M.U.H
04/07/2025
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان روس کے دورہ پر دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے، جہاں ان کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر صحافیوں نے سعودی وزیر خارجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات کے بارے میں سوال کیا۔ جس پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب کی موجودہ ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے۔
اس موضوع پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور روس دونوں اوپیک باڈی کے رکن ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ اوپیک ممبران اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہیں۔ خبر ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اوپیک ممالک جن میں سعودی عرب، روس سمیت متحدہ عرب امارات، کویت، عمان، عراق، قازقستان اور الجزائر شامل ہیں، توقع ہے کہ یہ ممالک پٹرولیم مصنوعات میں اگست کیلیے یومیہ 4 لاکھ 11 ہزار بیرل کے اضافے پر رضامند ہو جائیں گے۔