امام باڑہ غفرانمآب میں 8 محرم الحرام کو یوم علی اصغر ؑ منایا گیا
6
M.U.H
04/07/2025
لکھنؤ،4 جولائی: امام باڑہ حسینیہ غفرانمآب لکھنؤ میں 8 محرم الحرام کو دن میں 3 بجے عزاداران امام حسین ؑ کی جانب سے یوم علی اصغرؑ منایا گیا۔
یوم علی اصغر ؑ میں خواتینوں نے اپنے شیرخواربچوں کے ساتھ شرکت کی اور مخصوص لباس جو حضرت علی اصغرؑ سے منسوب تھا اپنے بچوں کو پنہا کر حضرت ربابؐ کو ان کے فرزند حضرت علی اصغر ؑ کا پرسہ پیش کیا ۔
یہ پروگرام دنیا کے مختلف شہروں میں ماہ محرم الحرام میں منعقد کیا گیا ہے،ہندوستان میں بھی کئی شہروں میں یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا
مجلس کو خواہر فاطمہ جواد نے خطاب کیا اور حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شہادت کی عظمت کو بیان کیا۔