صدر ایران نے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کے قانون پرعمل درآمد کا سرکولر جاری کردیا
27
M.U.H
02/07/2025
تہران:صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی توانائی آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کردینے کے قانون کے اجرا کا سرکولر جاری کردیا
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بدھ 2 جولائی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے آئين کی دفعہ 123 کے مطابق ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کردینے کے قانون کے نفاذ کے لئے، ملک کے محکمہ ایٹمی توانائی، اعلی سلامتی کونسل، اور وزارت خارجہ کے نام سرکولر جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے 25 جون کو ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا بل پاس کیا اور اسی دن یعنی 25 جون کو ہی آئین کی نگران کونسل نے بھی حکومت کے لئے لازم الاجرا، اس قانون کی تائید کردی۔
قابل ذکر ہے کہ حکومت کے لئے لازم الاجرا اس قانون کا بل ایرانی پارلیمنٹ نے یہ بل 223 میں سے 221 اراکین کے ووٹوں سے پاس کیا ہے۔ ووٹنگ میں ایک ووٹ نیوٹرل پڑا اور مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔
پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد آئین کی نگراں کونسل نے اس کا پوری دقت کے ساتھ جائزہ لیا اور یہ اعلان کرتے ہوئے کہ یہ بل ملک کے آئين اور شرع کے منافی نہیں ہے، اس کی تائيد کردی جس کے بعد یہ بل قانون میں تبدیل ہوگیا تھا۔