غیر مسلح ہونے کے لیے مذاکرات کی بنیادی شرط امریکی فوج کا مکمل انخلاء ہے:حزب اللہ عراق
13
M.U.H
18/08/2026
حزب اللہ عراق نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہتھیاروں کے معاملے میں ہونے والی کوئی بھی گفتگو مخصوص شرائط کے تحت ہوگی۔
المیادین کے مطابق مقاومتی تنظیم نے اپنے ہتھیاروں کو عزت اور کرامت کا ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمت کسی بھی حکومت کے ساتھ اس موضوع پر مذاکرات کے لیے کئی شرائط رکھتی ہے۔
حزب اللہ عراق نے اپنی اہم شرائط میں عراق کی سرزمین اور فضائی حدود سے امریکی فوجیوں کے مکمل اور حقیقی انخلا کو شامل کیا ہے۔
گروہ نے مزید مطالبہ کیا کہ اس بات کی ضمانت دی جائے کہ امریکی افواج دوبارہ عراق واپس نہیں آئیں گی اور عراق کے سیاسی و اقتصادی فیصلوں کا عمل امریکی اثر و رسوخ سے آزاد ہو۔
بیان میں شمالی عراق سے ترک افواج کے انخلا کو بھی ایک شرط قرار دیا گیا ہے۔
حزب اللہ عراق نے مزید کہا کہ عراق کے اتحاد کے لیے سب سے زیادہ مسلح اور خطرناک گروہوں میں شمار ہونے والی پیشمرگہ فورسز کو بھی تحلیل کیا جانا چاہیے۔