ترکیه، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان میثاق مکہ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل
37
M.U.H
17/08/2026
امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے "ترکیہ"، "پاکستان" اور "سعودی عرب" کے درمیان میثاق مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کا خیر مقدم کیا۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ حال ہی میں سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے بالآخر مشترکہ دفاعی مکہ معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کیا۔ جہاں انہوں نے موقف اپنایا کہ یہ معاہدہ، مغربی ایشیاء کے ممالک میں اتحاد کی نشان دہی کرتا ہے۔ "انقرہ"، "ریاض" اور "اسلام آباد" کا یہ ابتدائی قدم دلیرانہ و جرات مندانہ ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کے اس بیان کے برعکس، واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ مغربی ایشیاء کے ممالک کے درمیان میثاق مکہ، امریکہ و ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدوں پر عدم اعتماد کا نتیجہ ہے۔