جنرل محبی: ٹرمپ کا سپاہ کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا دعوی، شکست سے پیدا ہونے والا وہم ہے
14
M.U.H
18/08/2026
تہران: پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل محبی، نے ٹرمپ کی جانب سے اس دعوے کے کچھ ہی دیر بعد کہ امریکا خفیہ چینل کے ذریعے سپاہ پاسداران کے عہدیداروں کے ساتھ جنگ کے موضوعات پر مذاکرات کر رہا ہے، زور دیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے عہدیداروں اور امریکیوں کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور ٹرمپ کا یہ جھوٹ محض وہم و فریب ہے جس کا شکار وہ جنگ میں شکست اور بے بسی سے پیدا ہونے والے خوف کی وجہ سے ہوئے ہيں۔
آئی آر جی سی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی ذہنی خیال پردازی میدان جنگ میں ان کے کوئی کام نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ ان بیانات کے ذریعے دنیا میں تیل اور توانائی کی قیمتوں کو عارضی طور پر قابو میں کرنے کی کوشش کر رہے ہيں لیکن ان کے سامنے صرف ایک حقیقی راستہ ہے اور وہ ہے شکست تسلیم کریں اور ایران کی جانب سے مقرر کردہ شرائط پر عمل درآمد کريں۔