۔12 ارب ڈالر اثاثوں کے اجرا کے لئے دستخط کو حتمی شکل دیدی گئی:باقر قالیباف
9
M.U.H
23/06/2026
اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ سوئٹزر لینڈ مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت پر رابطے کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، اقدام کا مقصد کسی بھی قسم کے تصادم یا کشیدگی سے بچنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی بنیاد پر لبنان کی علاقائی سالمیت و خود مختاری کی ضمانت دینے پر اتفاق کیا ہے، آبنائے ہرمز پر مشاورت کے لیے ایرانی وفد عمان پہنچ گیا ہے۔
باقر قالیباف نے مزید کہا کہ وفد میں وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے طریقہ کار کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے سے تعاون جاری رکھے گا، فیصلے مشاورتی اسمبلی اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے مطابق ہوں گے۔