ٹرمپ کی ہدایت، امریکا ایران کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات قائم کریگا: جے ڈی وینس
14
M.U.H
22/06/2026
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر ایران کی قیادت علاقائی عدم استحکام کا باعث بننا اور نیوکلیئر پروگرام چھوڑ دے تو پھر امریکہ ایران کے ساتھ نئے سرے سے تعلقات بنائے گا۔ امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم سفارتکاری کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں تبدیلی لانا چاہتے ہيں، ایسا مستقبل دیکھ رہے ہيں، جہاں سب کے لیے امن و خوشحالی ہوگی۔ امریکی نائب صدر کا کہنا ہے کہ ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے خاتمے کے بعد اب ہمیں آگے بڑھنا ہے، اسلام آباد ڈائيلاگ سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایران اور امریکا نے اعلیٰ سطح پر مذاکرات کیے ہوں۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے نئی شروعات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ایرانی عوام سے تعلقات بہتر بنائيں، بحران کے خاتمے، امن و ترقی کی شروعات کے لیے اہم دن رہا۔
قبل ازیں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کو امریکا کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مثبت کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا خطے میں امن کے فروغ کے لیے ایران سے بھی مثبت کردار کا خواہاں ہے اور مستقبل کے لیے بہترین فیصلے کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں، جنہوں نے امن کی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔