امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے: باقر قالیباف
13
M.U.H
19/04/2026
اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی وفد کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے۔ ایک انٹرویو میں باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن ایران پر حملے کے اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکا، وہ ناکام ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن سمجھتا تھا، ایران 2 سے 3 روز میں ہتھیار ڈال دے گا، ہم نے 40 روز جنگ لڑی، دشمن سمجھتا تھا ایران بھی وینزویلا جیسا ہوگا، یہ بھی نہ ہوا۔
ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ نے مزید کہا کہ امریکا نے ناکا بندی کا اعلان کیا، جو ایک بھونڈا اور جاہلانہ فیصلہ ہے، دوسرے ممالک آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں، مگر ہم نہیں۔؟ یہ ناممکن ہے۔ قالیباف نے یہ بھی کہا کہ امریکی مائن سویپر اپنی موجودہ پوزیشن سے ایک انچ بھی آگے نہ بڑھیں، اگر امریکی مائن سویپر آگے بڑھے تو ہم یقینی طور پر فائرنگ کریں گے۔