انقرہ ایران اور امریکہ کے مابین ثالثی کے لیے تیار ہے: ترک صدر کے دفتر کا بیان
4
M.U.H
31/01/2026
تہران: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے گفتگو کے موقع پر کشیدگی کم کرنے کے لیے، ایران اور امریکہ کے مابین ثالثی کی پیش کش کی ہے۔
ترک صدر کے دفتر کے مطابق، دوطرفہ تعلقات اور علاقے میں فوجی کشیدگی میں اضافہ موضوع گفتگو رہا۔
بتایا گیا ہے کہ ترک صدر نے صدر مسعود پزشکیان سے کہا ہے کہ انقرہ ایران اور امریکہ کے مابین کشیدگی کم کرانے، ان کے بقول باقی مسائل کو حل کرنے اور سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔