یمنی فوج نے "فلسطین دو" سے تل ابیب کے حساس ٹھکانے کو نشانہ بنایا
28
M.U.H
13/09/2025
یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کے تسلسل میں، جارح صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے عوام کی نسل کشی اور فاقہ کشی جاری رکھنے کے جرائم کے جواب میں تل ابیب پر فلسطین ٹو بیلسٹیک میزائل سے حملہ کی خبر دی ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ یہ آپریشن " فلسطین ٹو" ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے کیا گیا، جس میں کئی وار ہیڈز ہیں۔
یحیی سریع نے مزید کہا کہ اس آپریشن میں میزائل کامیابی سے اپنے اہداف پر لگا اور لاکھوں صہیونیوں کو پناہ گاہوں کی طرف روانہ کردیا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے بزدلانہ جرائم، یمنی عوام کو مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت سے باز نہیں رکھ سکیں گے اور یہ جرائم یمنی عوام کی تقویت اور مزاحمت میں اضافے کا باعث بنیں گے-
انہوں نے کہا کہ جب تک غزہ کے خلاف جارحیت بند نہیں ہوتی اور غزہ کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا اسرائیل کے خلاف یمنی فوج کا آپریشن جاری رہے گا۔
کچھ گھنٹے قبل اسرائیلی ہوم فرنٹ نے بھی اطلاع دی تھی کہ یمن سے ایک میزائل مقبوضہ فلسطینی علاقے پر داغا گیا ہے۔
اس سلسلے میں قدس نیوز نیٹ ورک نے اسرائیلی ہوم فرنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ اس میزائل کا مقابلہ کرنے کے لیے صیہونی حکومت کا دفاعی نظام متحرک ہوگيافلسطین پوسٹ نے بھی اطلاع دی ہے کہ یمن سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل داغے جانے کے بعد صیہونی حکومت کے مرکز تل ابیب میں خطرے کا سائرن بجنے لگا۔المیادین نیٹ ورک نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ یمن سے میزائل داغے جانے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے بڑے علاقوں میں فضائی حملے کا سائرن بج اٹھا۔