قطری وزیراعظم: دوحہ میں حماس کا دفتر امریکا اور اسرائیل کی درخواست پر قائم کیا گیا تھا
51
M.U.H
12/09/2025
تہران: قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ میں حماس کا دفتر امریکہ اور اسرائیل کی درخواست پر قائم کیا گیا تھا اور ان تمام برسوں کے دوران غزہ کے ساتھ رابطے کے ایک چینل کے طور پر کام کر رہا تھا۔
قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "اسرائیل میں کوئی بھی سیاست دان، نیتن یاہو سے لے کر بینیٹ اور لیبڈ تک، اور کوئی بھی انٹیلی جنس ایجنسی، شن بیٹ سے لے کر موساد اور وزارت دفاع تک، اگر دوحہ میں حماس کے دفتر کے قیام سے لاعلمی ظاہر کرے تو یہ بات ھرگزدرست نہیں ہے۔
انہوں کہا کہ دہشت گردی کو پناہ دینے کا بہانا بنا کر قطر پر حملہ کرنا بلاجواز ہے۔
قطر کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ ہمارا واسطہ مہذب لوگوں سے اور ہم اسی بنیاد پر پیش آ رہے تھے۔
۔انہوں نے کہا کہ " نیتن یاہو کا یہ عمل( قطر پر حملہ) وحشیانہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ منگل کے روز دوحہ پر اسرائیلی حکومت کے حملے نے غزہ میں فلسطینی یرغمالیوں کے لیے "کسی بھی امید" کو ختم کر دیا اور ان افراد کے اہل خانہ، جو جنگ بندی کے لیے قطر کی ثالثی پر بهروسه کر رہے، اب انکی آزادی سے مایوس ہو گئے ہیں۔